• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتیں تفتیش میں مداخلت نہیں کرسکتیں،نیب کو کیسے روکیں،سپریم کورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے سابق ڈی جی پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیخلاف نیب انکوائری جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے انکوائری کیخلاف سلیم حسن کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی،جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نیب کو تحقیقات سےکیسے روک سکتی ہے،تحقیقات کیخلاف عدالت سے رجوع ہی نہیں کیا جا سکتا،تحقیقات ہونے دیں کیس بنتا ہوا تو ہی ریفرنس دائر ہوگا،عدالتیں تفتیش میں مداخلت نہیں کرسکتیں،ایس او پیز نیب کا اندرونی معاملہ ہے،نیب ایس او پیز قانون سے بالاتر ہیں نہ ہی متبادل،سابق ڈی جی کے وکیل نے بتایا کہ نیب نے پہلے انکوائری بند کر دی تھی،نیب کا دوبارہ انکوائری کرنا ایس او پیز کیخلاف ہے۔

تازہ ترین