• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی پراپرٹی کیس، میر شکیل الرحمٰن کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم اکتوبر تک توسیع 

لاہور (نیوزرپورٹر) احتساب عدالت لاہور نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کیخلاف نجی پراپرٹی کیس میں ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم اکتوبر تک توسیع کر دی۔ احتساب عدالت کے جج اسد علی نے ریفرنس کی سماعت کی۔میر شکیل الرحمٰن کی طرف سے امجد پرویز ایڈوکیٹ پیش ہوئے ۔ عدالت نے کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک کے لئے ملتوی کر دی ۔واضح رہے میر شکیل الرحمٰن پرائیویٹ پراپرٹی کے 34سال پرانے کیس میں 188روز سے قید میں ہیں۔ میر شکیل الرحمٰن نے 1986 میں لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 54 کنال پرائیویٹ پراپرٹی خریدی، اس کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے انہیں 5 مارچ کو طلب کیا، میرشکیل الرحمٰن نے تمام دستاویزات پیش کیں اور اپنا بیان بھی ریکارڈ کروایا۔نیب نے 12 مارچ کو دوبارہ بلایا، میر شکیل الرحمٰن انکوائری کے لیے پیش ہوئے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔آئینی اور قانونی ماہرین کے مطابق اراضی کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران اُن کی گرفتاری بلا جواز تھی کیونکہ نیب کا قانون کسی بزنس مین کی دوران انکوائری گرفتاری کی اجازت نہیں دیتا۔ ان کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سراپا احتجاج ہیں۔

تازہ ترین