• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹبہ سلطان: وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر مہمانوں کو ایکسپائری مصالحے ڈال کر کھانا دینے کا انکشاف

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ جنگ) دانش اسکول ٹبہ سلطان پور کے افتتاح کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب ،آنے والے مہمانوں اور صحافیوں کو دئیے گئے کھانوں میں ایکسپائری مصالحے ڈالنے کا انکشاف ہوا۔ہوٹل کے مالک کیخلاف کارروائی کی گئی۔

تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روز ٹبہ سلطان پور میں دانش سکول کا افتتاح کیا تھا۔ تقریب کے دوران پیش کئے گئے کھانے میں ایکسپائری مصالحے استعمال کئے گئے ہیں۔

حکام کی جانب سے کارروائی بھی کی گئی لیکن ہوٹل کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے ٹبہ سلطان پور سمیت حلقہ پی پی235 میں کوئی بھی نیا منصوبہ یا ترقیاتی فنڈز کا اعلان نہ ہو سکا جس سے عوام کو مایوسی کا سامنا ہے۔

تازہ ترین