• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔اگر کوئی خوف خدا رکھنے والا ڈاکٹر کسی بیماری کا علاج شراب پینا تجویز کرے تو اس سلسلے میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟

جواب :۔شراب سمیت کسی بھی حرام چیز میں اللہ پاک نے شفا ءنہیں رکھی ہے، البتہ اگر بیماری مہلک یا ناقابلِ برداشت ہو اور مسلمان ماہر طبیب یہ تجویز کرے، اس بیماری کا علاج حلال سے ممکن نہیں ہے اور یہ بھی یقین ہو یا ظن غالب ہوکہ شفاء ہوجائے گی اور شراب کے علاوہ کوئی اور متبادل بھی موجود نہ ہو تو پھر شراب سے علاج کی اجازت ہے۔

تازہ ترین