امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر توجہ دی جا سکتی ہے۔
اس سے پہلے روسی صدر پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے اگلے ماہ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ سربراہی اجلاس کی تجویز دی تھی۔