• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹن بیبر کی سابقہ گرل فرینڈ سہارا رے بیٹی کی پیدائش کے بعد انتقال کرگئیں

آسٹریلوی ماڈل و سوئم ویئر ڈیزائنر اور گلوکار جسٹن بیبر کی سابقہ گرل فرینڈ سہارا رے 34 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اتوار 18 اکتوبر کو اسپتال میں اپنے اہلِ خانہ کی موجودگی میں اس دنیا سے رخصت ہوئیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سہارا رے اتوار کی شب اسپتال میں انتقال کر گئیں، جہاں ان کے قریبی عزیز موجود تھے۔

سہارا رے نے اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز 2010ء کی دہائی کے وسط میں کیا تھا اور 2014ء میں اپنا سوئم ویئر برانڈ ’سہارا رے سوئم‘ شروع کیا۔ ماضی میں ان کے پاپ گلوکار کوڈی سمپسن (2015ء) اور جسٹس بیبر (2016ء) کے ساتھ تعلقات کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنی تھیں۔

ماڈل نے رواں سال جنوری میں بیٹی ’اسنو‘ کو جنم دیا تھا اور وہ سوشل میڈیا پر زچگی کے معمولات شیئر کرتی رہی تھیں۔

سال 2024ء میں ایک کار حادثے کے بعد انہیں اعصابی نظام کو متاثر کرنے والے عارضے ’گیلن بیری سنڈروم‘کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بارے میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز کو بتایا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید