• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیتے کا سوئمنگ پول سے پانی پینے کا ایک خوب صورت انداز


ہمیشہ جب بھی جنگل میں جائیں تو وہاں پر جانوروں کی انوکھی حرکتیں دیکھنے کو ملتی ہیں اور اکثر جانور اپنی عادات کے مطابق عجیب و غریب حرکتیں کررہے ہوتے ہیں، جنہیں دیکھ کر انسان حیران ہوجاتا ہے۔

مگر اب جنگل تو دور جنوبی افریقہ کے ہوٹل میں بھی کچھ اسی طرح کے نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں، جہاں خطرناک جانور سوئمنگ پول میں پانی پیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک چیتا سوئمنگ پول سے پانی پی رہا ہے۔

اس مختصر سی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ہوٹل کی لابی میں ایک چیتا بیٹھاہوا نظرآرہا ہے، جو تھوڑی ہی دیر بعد ہوٹل میں موجود سوئمنگ پول سے پانی پیتا نظر آرہاہے۔

چیتے کے اس پیارے انداز کو ایک صارف نے اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا ہے، جسے سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے اور لوگ اس پر مزے مزے کے تبصرے کررہے ہیں۔

تازہ ترین