• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاحب حیثیت لوگ ٹیکس دیں تو دنیا کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے، مشیر خزانہ

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ صاحبِ حیثیت لوگوں سے ٹیکس اکٹھا کیا جائے تو پاکستان کو دنیا کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلانا پڑے گا۔ ٹیکس ری فنڈز اور آڈٹ کا نظام شفاف بنایا جارہا ہے۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے مالی سال 2018 کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمان کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کی جا رہی ہے۔ ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز نے 80 کروڑ روپے جب کہ اراکین صوبائی اسمبلی نے 34 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس 240 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے گئے۔ ایک لاکھ روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ 5 کروڑ روپے تک کے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے جارہے ہیں۔ 

تازہ ترین