• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے سیکورٹی گارڈز سمیت 3 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں سے سیکورٹی گارڈز سمیت 3افراد کی لاشیں ملیں، تفصیلات کے مطابق ناظم آباد نمبر3میں نجی بینک کی چھت سے 66سالہ گاؤولد جیون کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق مقتول نجی سیکورٹی کمپنی کا گارڈ تھا اوربینک کے اوپر واقع کال سینٹر میں ڈیوٹی دے رہا تھا،اسے سر پر کسی تیز دھار آلے کے وار کر کے اسے قتل کیا گیا ہے، مقتول کا آبائی تعلق بدین سے بتایا جاتا ہے، ڈیفنس خیابان سحر اسٹریٹ نمبر 24میں واقع بنگلے سے 26 سالہ فدا حسین کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق مقتول سیکورٹی گارڈ تھا تاہم فوری طور پر وجہ موت کا علم نہیں ہوسکا، لی مارکیٹ بس اسٹاپ کے قریب سے 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں پولیس نے بعد لاش کو سرد خانےمنتقل کر دیا۔

تازہ ترین