آپ آف لائن ہیں
ہفتہ6؍ربیع الاوّل 1442ھ 24؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ڈاکٹر عابد خان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد، لبنیٰ سید کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے کئی اعلیٰ افسر تبدیل کردیے ہیں ۔ تقرری کے منتظر پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 20کے ڈاکٹر عابد خان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور پا کستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ 19 کی افسر لبنیٰ سید کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ سیکشن افسر موسمیاتی تبدیلی ڈویژن سمیع الحق کا تبادلہ کرتے ہوئے سمیع الحق کو سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔بلوچستان میں ڈیپوٹیشن پر تعینات او ایم جی کے گریڈ18 کے افسر توقیر علی اکبر کے ڈیپوٹیشن میں 26مارچ 2021تک توسیع دی گئی ہے۔سیکشن افسر مس عاصمہ ثناء اللہ نے 21ستمبر سے 26ستمبر تک بیرون ملک کیلئے رخصت لی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی ڈی اور انفا رمیشن گروپ کی گریڈ 18 کی افسر سدرہ حسین کو ڈیپوٹیشن پر تین سال کیلئے پاکستان انفارمیشن کمیشن اسلام آ باد میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر د یئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید