• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، ریٹائرمنٹ پر کمپنی کے شریک بانی کا اسٹاف کو ایک کروڑ پائونڈ کا تحفہ

کراچی (نیوزڈیسک) برطانیہ کی ایک موٹر انشورنس کمپنی ایڈمرل کے شریک بانی ڈیوڈ اسٹیونز نے اپنی ریٹائرمنٹ کی الوداعی پارٹی میں کمپنی اسٹاف کو 1 کروڑ پائونڈز کا تحفہ دیا ہے۔ یہ کمپنی ڈیوڈ اسٹیونز اور ان کی اہلیہ ہیتھر نے 1991 میں قائم کی تھی۔ تحفے کی رقم 7500 سائوتھ ویلز کے ملازمین اور 3000 غیرملکی ملازمین میں تقسیم کی جائے گی۔ کل وقتی کام کرنے والے ملازمین کو ایک ہزار پائونڈز اور جزووقتی ملازمین کو 500 پائونڈز دیئے جائیں گے۔ اپنے الوداعی پیغام میں ڈیوڈ اسٹیونز کا کہنا تھا کہ اسٹاف کا شکریہ ادا کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے۔
تازہ ترین