• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرما ہا کی قبرکشائی کی درخواست منظور، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

ڈاکٹرما ہا کی قبرکشائی کی درخواست منظور، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم 


میرپورخاص(نامہ نگار/سلیم آزاد) میرپور خاص کی عدالت نے ڈاکٹرما ہاعلی شاہ کی قبرکشائی کی درخواست منظورکرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ کو میڈیکل بورڈ تشکیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد کی جانب سے بیٹی کی قبرکشائی کے لیے تحریری رضا مندی کے بعدڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوگئی ،عدالت نے قبرکشائی کےلیے دی گئی درخواست منظور کرلی ، ایس ایس پی کراچی جنوبی نے قبرکشائی اور میڈیکل بورڈ قائم کرنے کے لیے میرپورخاص کی عدالت میں درخواست دی تھی جس کی منظوری کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے میڈیکل بورڑ تشکیل دینے کے لیئے حکم نامہ ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ کو حکم جاری کیا ہے۔واضح رہےکہ ڈاکٹر ماہا علی نے گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے گزری میں واقع اپنی رہائشگاہ پر مبینہ طور پر خودکشی کی تھی جن کی تدفین میرپورخاص ضلع کے تعلقہ سندھڑی کے گاؤں گرہوڑشریف میں ان کے آبائی قبرستان میں کی گئی تھی۔

تازہ ترین