• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی اور فرقہ واریت کو ہوا دی جا رہی ہے، سید جواد نقوی

لاہور(وقائع نگار خصوصی)تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی اور فرقہ واریت کو ہوا دی جا رہی ہے اور اس دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے کہا جا رہا ہے چین سے تعلق ختم کر لیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ فرقہ واریت بھی اسی امریکی سازش کی کڑی ہے، علامہ جواد نقوی نے کہا کہ انڈیا بھی پاکستان میں بدامنی پھیلانے میں مصروف ہے، انڈیا کو بغیر پیسہ خرچ کئے پاکستان میں فرقہ واریت کو بحران مل رہا ہے۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ انڈیا میں خواتین سے زیادتی سب سے زیادہ ہے، جبکہ پاکستان میں لاہور میں ایک عورت کیساتھ موٹروے پر زیادتی ہوئی، آئین میں لکھا ہے کہ کوئی قانون اسلام کیخلاف نہیں ہوگا، خاتون کیساتھ زیادتی کرنیوالے مجرموں کی سزا سنگسار کرنا ہے، لیکن کوئی اس سزا کی بات نہیں کر رہا۔
تازہ ترین