• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی اے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کابینہ کی تشکیل مکمل‘ ڈاکٹر فرزند اقبال چیئرمین مقرر

پشاور(خصوصی نامہ نگار)پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کی کابینہ کی تشکیل مکمل کرلی گئی۔ ڈاکٹر فرزند اقبال کو چیئرمین، ڈاکٹر نور محمد وزیر کو نائب چیئرمین، ڈاکٹر مدثر آفریدی کو صدر، ڈاکٹر ودود خان کو سینئر نائب صدر، ڈاکٹر خالد حسن اور ڈاکٹر فہد خٹک کو نائب صدور، ڈاکٹر عتیق الرحمٰن کو جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر صادق خٹک کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر عمران کوآرڈی نیٹنگ سیکرٹری، ڈاکٹر عرفان کو فنانس سیکرٹری، ڈاکٹر عاقب خٹک کو سپورٹس سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ مشاورتی بورڈ میں ڈاکٹر جمشید خان، ڈاکٹر ابو رازق اور ڈاکٹر قاضی عمران شامل ہیں۔
تازہ ترین