• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا: نئے سیزن کے پہلے ہی میچ میں تاریخ رقم

جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا کے نئے سیزن کے پہلے ہی میچ میں تاریخ رقم ہوگئی، دفاعی چیمپین بائرن میونخ نے شالکے کوآٹھ گول سے آؤٹ کلاس کرکے لیگ کے افتتاحی میچ میں سب سے زیادہ گول کردیے۔

گنیبری کی شاندارہیٹ ٹرک، لیوانڈوسکی، مولر، گوریٹزا، لیروسینے اور جمال نے بھی گول کیے۔

کورونا وائرس کے باعث جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا کے نئے سیزن کا آغاز خالی اسٹیڈیم میں ہوگیا۔

افتتاحی میچ میں بائرن میونخ نے ٹائٹل کے دفاع کا کامیابی سے آغاز کرتے ہوئے آٹھ گول کرکے لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی، سیزن کے پہلے میچ میں چیمپین کلب نے شالکے کو آٹھ گول سے آؤٹ کلاس کرکے مسلسل 22ویں میچ میں ناقابل شکست رہے۔

بائرن کی جانب سے سرج گنیبری نے ہیٹ ٹرک کی، ڈیبیوکرنے والے لیرو سینے نے بھی گول کرکے میچ یاد گار بنالیا، لیون گوریٹزا، لیوانڈوسکی، تھامس مولر اور17 سالہ جمال موسیالا نے گول کرکے بنڈس لیگا کے کم عمر کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تازہ ترین