آپ آف لائن ہیں
جمعہ12؍ربیع الاوّل 1442ھ 30؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بعض عناصر ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر ہے ہیں، علما

کراچی(پ ر) ادارہ تبلیغ وتعلیمات اسلامی کا اجلاس رضویہ سوسائٹی میں مولانا عون نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا ،اجلاس میں علما کرام نے کہا کہ بعض عنا صر ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر ہے ہیں ، نازیبا تقاریر فرقہ واریت کو ہوا دینے کے مترادف ہے،اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ فرقہ وارانہ تنظیموں پر پابندی لگائی جائے ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ متنازعہ رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کریں اور فواد حسین چوہدری کی اس سلسلے میں بھیجی گئی سمری کو منظور کیا جائے ۔اجلاس میں مولانا غلام علی عارفی،مولانا خلیل احمد،مولانا اکبر علی ناصری،مولانا راحب علی کریمی،مولانا کریم حسین اور مولانا حسین احمد شریک ہوئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید