• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے تمام کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے دوسرے کوویڈ 19 ٹیسٹ بھی منفی آئے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملتان میں قو می ٹی ٹوئینٹی ٹورنامنٹ کے لئے پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کےتمام کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے دوسرے کوویڈ19 ٹیسٹ بھی منفی آئے ہیں۔ مسلسل 2 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد اب یہ تمام کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے ملتان میں بنائے گئے۔ بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن جائیں گے، جہاں انہیں آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی ہوگی۔اٹھارہ ستمبر کو لیے گئے دوسرے کوویڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد مریدکے کنٹری کلب لاہور کے سنٹرل اسٹیشن پر موجود بلوچستان اور سندھ کی ٹیمیں ہفتے کوملتان کے ہوٹل پہنچ گئیں۔، جہاں وہ 30 ستمبر سے شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کی تیاریوں کا آغاز کریں گے۔اُدھر سنٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا، ناردرن اور سدرن پنجاب کے اسکواڈز پہلے سے ہی ملتان میں موجود ہیں۔ دونوں ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعدچھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے فرسٹ الیون اسکواڈز میں شامل کرکٹرز اور اسپورٹ اسٹاف اب 20 ستمبر سے اپنی ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس کا آغازکردیں گے۔ کوویڈ19 پروٹوکولز اور مختلف اوقات کار کی وجہ سے ان اسکواڈز کی ٹریننگ کے لیے2 وینیوزبنائے گئے ہیں۔ ان وینیوز میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور انضمام الحق ہائی پرفارمنس سنٹرشامل ہیں۔

تازہ ترین