• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست شہریوں کے تحفظ میں ناکام، زمینوں پر قبضے بھی بڑھ گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ

’ریاست شہریوں کے تحفظ میں ناکام‘


اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم، گمشدگیوں اور زمینوں پر قبضوں کے بڑھتے کیسز، مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی طلبی کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ۔ 

ہفتہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے 5صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے کہاکہ اسلام آباد میں زمینوں پر قبضوں کے جرائم کا رجحان بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

اسلام آباد کی طاقتور ایلیٹ قانون کی دھجیاں بکھیرنے کی براہ راست ذمہ دار ہے، یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کہ ریاست عام شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہو چکی۔ 

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ حیران کن طور پر رہاست کی وزارتیں اور ادارے ریئل اسٹیٹ کا غیرقانونی کاروبار کر رہے ہیں۔

تازہ ترین