برلن (جنگ نیوز )جرمنی، برطانیہ اور فرانس نے ایران کے خلاف پابندیاں مسترد کر دیں، تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود جرمنی، برطانیہ اور فرانس ایران کے خلاف بین الاقوامی سطح پر پابندیوں میں نرمی پر متفق ہیں۔ تینوں یورپی ممالک نے اس بات کا اظہار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھے ایک خط میں کیا۔ اس خط کے مطابق ایران کے خلاف دوبارہ پابندیوں کا نفاذ قانونی تقاضوں کے برعکس ہوگا۔ جرمنی، برطانیہ اور فرانس نے مطالبہ کیا کہ سن 2015 میں تہران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے پر پوری طرح عمل درآمد جاری رکھنا چاہیے۔ امریکا نے سن 2018 میں یکطرفہ طور پر اس معاہدے سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔