• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی این ایس کے تحت نیشنل نیوز پیپر ریڈنگ ڈے 25ستمبر کو منایا جائے گا

کراچی (جنگ نیوز) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ ہر سال 25ستمبر کو نیشنل نیوز پیپر ریڈنگ ڈے منایا جائے گا۔ سیکرٹری جنرل اے پی این ایس سرمد علی کی جانب سےجاری اعلامیئے میںکہا گیا ہےکہ اس دن کا انتخاب 1690ء میں شائع ہونےوالے پہلے کثیر الصفحات نیوز پیپر کی یاد منانے کیلئے کیا گیا ہے ۔ یہ فیصلہ پاکستان میں نیوز پیپر پڑھنے کی اہمیت اور اثر انگیزی سے متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے لیا گیا ہے تاکہ اخبار پڑھنے کیلئے نوجوان نسل کو حوصلہ افزائی کی جائے۔ تمام رکن مطبوعات سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ریڈرشپ ڈے پر ایشوز شائع کریں ۔
تازہ ترین