• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی کمیشن کی صدر کی گرین ہاؤسز گیسوں میں مزید کمی کی سفارش

برسلز(اے پی پی) یورپی کمیشن نے یورپی یونین کے رکن ممالک کے لیے 2030 تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو، 1990 کے مقابلے میں کم از کم 55 فیصد نیچے لانے کا ہدف مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔یورپی کمیشن کی صدررسلا وان ڈیر لیئِن نے یہ بات، گزشتہ سال عہدہ سنبھالنے کے بعد یورپی پارلیمینٹ سے اپنے پہلے اسٹیٹ آف یونین خطاب میں، بدھ کے روز کہی۔ہدف کا اعلان کرنے سے قبل انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور شٹ ڈاؤن کے دوران زیادہ تر عالمی سرگرمیاں بند رہنے کے باوجود، کرہ ارض کی حدت میں خطرناک اضافہ جاری رہا۔امریکہ کی جانب سے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے پیرس سمجھوتے سے نکلنے کے اعلان کے تناظر میں یورپی کمیشن چاہتا ہے کہ عالمی حدت کے مقابلے کے لیے یورپی یونین قائدانہ کردار ادا کرے۔تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یورپی یونین کے تمام رکن ممالک بلند ہدف کی حمایت کریں گے یا نہیں، کیونکہ بعض رکن ممالک اب بھی بجلی بپیدا کرنے کے لیے کوئلے پر انحصار کرتے ہیں، جس سے گرین ہاؤس گیسوں کی بڑی مقدار خارج ہوتی ہے۔
تازہ ترین