• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9ویں اور11ویں کے طلبہ کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کرنیکا نوٹیفکیشن

راولپندی (خصوصی نمائندہ) حکومت پنجاب نے کورونا کے باعث نویں اورگیارہویں کےطالبعلموں کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کرنےکا تفصیلی نوٹیفیکیشن جاری کردیا جن امیدواروں نے 2020 میں 9th اور 11th کے امتحانات میں شامل ہونا تھا ان کو 10thاور 12th جماعت میں پروموٹ کر دیاگیاہے ،پریکٹیکل امتحانات کے 50 فی صد نمبرز تمام کامیاب امیدواروں کو دیئے جائیں گے، باقی 50 فی صد نمبر ان کے تھیوری میں آنے والے نمبروں کے تناسب سے دیئے جائیں گے وہ امیدوار جو پچھلی کلاس کے تناسب سے اگلی کلاس میں ملنے والے نمبروں سے اتفاق نہیں کریں گے انہیں سپیشل کووڈ 19ہونے والے امتحانات میں شرکت کی اجازت ہو گی جس کے لیے ان کو تحریری طور پر اپنے تعلیمی بورڈ کو اعلان کرد ہ مدت کے اندر مطلع کرنا ہوگا ۔
تازہ ترین