مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ سلیکٹڈ حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔
جاری کیے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کرائے کے ترجمان اور لوٹے سامان باندھ لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ حکومت شیر کے ٹویٹر پر گرجنے سے تھر تھر کانپ رہی ہے، اے پی سی شروع ہونے سے پہلے ہی بنی گالہ میں صفِ ماتم بچھ چکی ہے۔
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلیکٹڈ، کرپٹ، نا اہل، آٹا، چینی چور حکومت کے خلاف پورا پاکستان متحد ہے۔