• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب کا فوری ایکشن قابل تعریف ہے، اے پی این ایس

کراچی( پ ر) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی(اے پی این ایس) نے تجویز کردہ ظالمانہ ریگولیٹری لا ’’پی پی ایم آر اے‘‘کے معاملے پرمریم اورنگزیب اور وزارت اطلاعات کے فوری ایکشن اور کوششوں کی تعریف کی ہے۔ اے پی این ایس کے صدر سرمد علی اور جنرل سیکریٹری عمر مجیب شامی نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ مریم اورنگزیب کی سربراہی میں وزارت اطلاعات نے پی پی ایم آر اے آرڈیننس کےنفاذکے معاملے پر پرنٹ میڈیاانڈسٹری کے خدشات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزارت کے ان حکام کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے جنہوں نے حکومت کی اجازت کے بغیریکطرفہ طور پر پروپوزل جاری کیا۔اے پی این ایس کے عہدے داران نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کے عہد ’’ کہ انکی حکومت پاکستان کے آئین میں درج پریس کی آزادی کا تحفظ کریگی اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیرپرنٹ میڈیا کے ریگولیٹری اسٹرکچر کو متاثر کرنے والاکوئی بھی اقدام اور قانون نہیں بنایاجائےگا‘‘کو خوش آئند قرار دیاہے۔ اے پی این ایس کے عہدے داران نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وزارت اطلاعات کے مثبت نقطہ نظر کے ساتھ وفاقی حکومت اور پرنٹ میڈیا کے درمیان خوشگوار تعلقات مزیدمضبوط ہوتے رہیں گے۔
تازہ ترین