• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز اور بلاول میرج ہال میں بھی جلسہ نہیں کرسکتے، فواد


وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو تو کسی میرج ہال میں بھی جلسہ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن تو اپنے مدرسے کے بچوں کو لے کر پھر رہے ہیں کہ وہ کسی سے خطاب کر لیں، کیا تحریکیں اس طرح چلتی ہیں؟

دوسری جانب وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کریں یا شارٹ، کوئی فرق نہیں پڑتا۔ سارے چور چرایا گیا پیسا واپس کردیں تو مہنگائی کم ہو جائے گی۔ نواز شریف نے پوری پاکستانی قوم کے ساتھ دشمنی کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب پی ٹی آئی کو ایک کروڑ ستر لاکھ لوگوں کے ووٹ سے اقتدار ملا ہے، کسی کی پرچی سے نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن کی جماعتوں نے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں وزیراعظم عمران خان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تازہ ترین