کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن یونٹ سول اسپتال کراچی کے وفد نےیوسف خان کی قیادت میں اسپتال کے ایم ایس پروفیسر نور محمد سومرو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے ایم ایس کو سفارشات پیش کیں کہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے ذریعے ملازمین کو ترقی دی جائے، ملازمین کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر ملازمت فراہم کی جائیں ،دوران ڈیوٹی انتقال کر جانے والے ملازمین کے بچوں کو نوکریاں دی جائیں۔ اس موقع پر پروفیسر نور محمد سومرو نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کو درپیش مسائل اور مریضوں کو بہتر علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہےہیں۔