• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی پی او لاہور نے ڈی ایس پی کے ریڈر اور گن مین کو گرفتار کروادیا

لاہور (اے پی پی )سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے محکمانہ امور میں سنجیدگی نہ دکھانے پر ڈی ایس پی کے ریڈر اور گن مین کو گرفتارکروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او آفس کے آپریٹر نے ڈی ایس پی باغبانپورہ آفس کال کی، آپریٹر نے گن مین کو ڈی ایس پی باغبانپورہ سے بات کرانے کا کہا آپریٹر نے بتلایا کہ ڈی ایس پی باغبانپور نماز پڑھ رہے ہیں۔ سی سی پی او آفس کے آپریٹر نے 4 فون کالز کی مگر گن مین نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈی ایس پی کو اطلاع نہیں دی اور آپریٹر سے بحث و تکرار شروع کر دی، سی سی پی او لاہور نے غیر سنجیدگی اور غفلت برتنے پرگن مین محمد یوسف اور ڈی ایس پی کے ریڈر کو معطل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کروا دیا گیا۔

تازہ ترین