• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سور اور کتوں کی لڑائی پر لاکھوں کا جوا، پولیس خاموش تماشائی

سکھر (بیورو رپورٹ) سدھوجہ تھانے کی حدود میں سور اور کتوں کی لڑائی، شکاریوں نے 20سے زائد کتے چھوڑے، کتوں نے سور پر حملہ کرکے مار دیا، لڑائی پر شکاریوں کی جانب سے لاکھوں روپے کی شرط بھی لگائی گئی، پولیس نے کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی۔ سکھر کی تحصیل پنوعاقل کے تھانہ سدھوجہ کی حدود میں شکاریوں کی جانب سے کتوں اور سور کی لڑائی کرائی گئی، مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شکاریوں کی بڑی تعداد نے پہنچ کر کتوں اور سور کی لڑائی میں حصہ لیا، شکاریوں کی جانب سے 20کتے چھوڑے گئے، جنہوں نے ایک سور پر حملہ کیا اور سور کو مار ردیا، کتوں اور سور کی لڑائی پر شکاریوں نے لاکھوں روپے کی شرط بھی لگائی گئی اور بڑے پیمانے پر جوا بھی کھیلا گیا، شکاری سرعام کتوں اور سور کی لڑائی کراتے رہے، پولیس کی جانب سے شکاریوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، کتوں اور سور کی لڑائی پر پابندی کے باوجود شکاری پولیس کی سرپرستی میں سرعام لڑائی کراتے رہے۔
تازہ ترین