• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن کا نواز شریف سے رابطہ، حکومت مخالف تحریک پر مشاورت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل حکومت مخالف تحریک کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیلئے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے دو روز میں دوسری مرتبہ نواز شریف سے رابطہ اور حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے مشاورت کی ہے۔ وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد،جیل بھرو تحریک پر غور بھی کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان تحریک انصاف حکومت کے خلاف پوری قوت کے ساتھ احتجاج اور جیل بھرو تحاریک چلانے کے معاملات پر مشاورت کی گئی، مسلم لیگ ن کے قائد نے مولانا فض الرحمان کی تجاویز سے اتفاق کیا۔

تازہ ترین