آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ ربیع الاوّل1442ھ 25؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نواز شریف سوشل میڈیا پر مزید متحرک ہونگے ٹوئٹر پر فالورز کی تعدادڈیڑھ لاکھ ہوگئی

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی)قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نوازشریف سوشل میڈیا پرآتے ہی مقبولیت کے نئے ریکارڈ کی طرف جارہے ہیں۔ نواز شریف کا ٹوئٹر پر پہلا دن انتہائی کامیاب رہاانکے فالورز ڈیڑھ لاکھ سے تجاوزکرچکے ہیں جب کہ ان کی پہلی پوسٹ ووٹ کو عزت دوکو بھی 16ہزار سے زاہد لائکس اور ہزاروں ری ٹویٹس ملے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اے پی سی کے بعد سے سوشل میڈیا پر مزید متحرک ہونگے اور ٹوئٹر، یو ٹیوب اور ویب سائٹ کے ذریعے عوام سے رابطے میں رہینگے۔ چند ہی گھنٹوں میں عوام کی کثیر تعداد نے نوازشریف کے اکاؤنٹ کو فالو کرلیا۔

لیگی کارکنان کی جانب سے سابق وزیراعظم کا ٹویٹر پر بھرپور استقبال کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب ٹوئٹر پر ویلکم نواز شریف بھی ٹاپ ٹرینڈ بن رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید