• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاونڈر گروپ کی کامیابی تاجروں کی فتح ہے،اجمل بلوچ

اسلام آباد(جنگ نیوز)آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری خالد محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد چیمبر کے الیکشن میں فاونڈر گروپ کی کامیابی دراصل شہر بھر کے تاجروں کی فتح ہے اور نومنتخب عہدیداران سے امید کرتے ہیں کہ وہ منصفانہ قانون کرایہ داری سمیت ٹیکس کے معاملات اور مسائل حل کرانے میں مدد کریں گے۔ انہوں نے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین سردار تنویر الیاس خان، چیئرمین فاونڈر گروپ میاں اکرم فرید ایف پی سی سی آئی کے سابق صدور عبدالرؤف عالم اور زبیر احمد ملک سابق صدور آئی سی سی آئی ظفر بختاوری، خالد جاوید، شیخ طارق صادق، میاں شوکت مسعود، احمد حسن مغل، چودھری وحید الدین، خالد اقبال ملک، نو منتخب ممبر ایگزیکٹو کمیٹی اور سب سے زیادہ ووٹ لینے والے سردار یاسر الیاس خان اور دیگر سینئر اراکین اور چیمبر کے صدر محمد احمد وحید، سینئر نائب صدر طاہر عباسی، نائب صدر سیف الرحمان خان، یوسف راجپوت، شہزاد عباسی، سردار طاہر محمود، چوہدری زاہد رفیق، آفتاب گجر، ظفر اقبال چوہدری، چوہدری عرفان یاسر عباسی، ولید خالد، حاجی نثار لنگاہ اور دیگر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب ایگزیکٹو ممبران کی کامیابی سے ان کی ذمہ داری میں اضافہ ہوگیا ہے اور تاجروں اور صنعتکاروں کے حقوق کی حفاظت کرنا ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی تاجر برادری گوناگوں مشکلات کا شکار ہیں اور امید ہے کہ سردار یاسر الیاس خان اور ان کی ٹیم اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر مسائل حل کروائیں گے۔
تازہ ترین