• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ماہی پروری پنجاب کے زیرا ہتمام جھینگے کی افزائش کا تربیتی کورس آج شروع ہوگا

راولپنڈی (اے پی پی) محکمہ ماہی پروری پنجاب کے زیرا ہتمام جھینگے کی افزائش کے جدید طریقوں سے آگاہی کا تربیتی کورس 21ستمبر کو شروع ہوگا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماہی پروری راولپنڈی مراتب علی اعوان نےمیڈیاکو بتایاکہ مفت تربیتی کورس 21 ستمبر سے 23 ستمبر تک منعقد ہوگا ۔کورونا وائرس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے فش فارمنگ میں دلچسپی رکھنے والے مرد و خواتین کورس میں شرکت کر سکتے ہیں جس کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے علاوہ دیگر علاقوں سے آنے والے شرکاءکو ہاسٹل میں مفت رہائشی سہولتیں فراہم کی جائینگی۔
تازہ ترین