• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روڈکارپارکنگ ٹھیکہ کو منسوخ کیا جائے، انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)روڈکارپارکنگ ٹھیکہ کو منسوخ کیا جائے۔مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ہنگامی اجلاس شیخ حفیظ احمد کی صدارت میں ہوا جس میں ظفر قادری، منیر مغل، وسیم منہاس، نادر علی، فاروق چوھدری، خورشید راجہ، شیخ اکمل حسن، مصطفیٰ مبین ،اجمل خان، سہیل خان، شیخ سجاد اوردیگر تاجر رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تاجروں نے کنٹونمنٹ کی طرف سے کارپارکنگ کا ٹھیکہ منظور کرنے پر غصے کا اظہار کیااور اس ٹھیکے کو منسوخی کرنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کسی بھی سلسلے میں تاجروں کے ساتھ مشاورت کو توہین سمجھتے ہیں اور کسی بھی معاملے میں مشاورت نہیں کی جاتی کینٹ بورڈ کا جگہ پارکنگ ایریا کیلئے دینے کا مجاز ہے لیکن روڈ پر پارکنگ فیس لگانے کی مجاز نہیں کیونکہ محکمہ پراپرٹی فیس کنسڑکشن سے پہلے ہی لے لیتا ہے اور اب 50 روپے گھنٹہ پارکنگ کے لینا ہر وقت لڑائی جھگڑے کا باعث ہے اگر ایک گاڑی جتنی دفعہ بھی پارک ہو گی وہ رقم ادا کرے گی ۔جو شہریوں اور تاجروں کو نامنظور ہیں اس سلسلے میں تاجروں نے انجمن شہریان سے بھی فوری رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جاے گا۔
تازہ ترین