• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعیم الرحمان مرزا کی وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات

اوورسیز ایڈوائزری کونسل برطانیہ کے سابق رکن نعیم الرحمان مرزا نے وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات کی۔

بیرسٹر امجد ملک نے اوورسیز کمیشن پنجاب کے دفتر میں ان کی آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا اور نعیم الرحمان مرزا کے ساتھ ملاقات میں سالانہ کارکردگی شیئر کی اور تارکین وطن کیلئے جاری اقدامات پر صلاح مشورہ بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ ان کا آبائی شہر گجرات اہم شہر ہے اس کی ڈسٹرکٹ کمیٹی کی کارکردگی پر ان کی رائے لی گئی۔

بیرسٹر امجد ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام دنیا سے آنیوالے مہمانوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور کو بسنت پر دلہن کی طرح سجایا یہ دوسرے لوگوں اور حکومتوں کیلئے قابل تقلید خدمت کی مثال ہے۔ انکی ٹیم نے لاہور کو انٹرنیشنل سٹی کے طور پر متعارف کروانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

انہوں نے کہا کہ سیاح زر مبادلہ کی آمدن کا باعث بنتے ہیں جس سے اسمال بزنس کو تقویت ملے گی اور ملک کا تشخص بھی بلند ہوگا، آج کے دن عوام نے منفی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

نعیم الرحمان مرزا نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کام اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور وہ لائق تحسین ہے، انکا کام ہر اوورسیز پاکستانیز جو پاکستان آتے ہیں ان تک پہنچنا چاہیے اور اسکے ثمرات آنے والے دنوں میں پوری قوم کو ملنے چاہئیں۔

بیرسٹر امجد ملک نے مہمان کو اوور سیز پاکستانیز کمیشن کی جانب سے شیلڈ پیش کی اور انکی بحیثیت ممبر ایڈوایزری کونسل کارکردگی کو سراہا اور تحائف کیساتھ رخصت کیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید