• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی روایات کو آنیوالی نسلوں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے،اے این پی

کوئٹہ(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا،حاجی نذر علی پیرعلیزئی،شان عالم کاکڑ،عین الدین ترین،ثناءاللہ کاکڑ،غلام محمد کاسی،یاسین آغا،صحبت کاکڑ،زمان کاکڑ،اخلاق بازئی،ماسٹر عزیز کاکڑ،ندیم کاسی اورحبیب ننگیال نے یوم پشتون ثقافت کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے قومی تہوار جوش و خروش کے ساتھ مناتی ہیں ان تہواروں کا مقصد اپنی زبان،قوم اور تاریخ سے واقفیت حاصل کرنا ہے پشتون قوم کا ماضی بہادری محب وطنی جفاکشی سے بھرپور ہے دنیا پشتونوں کی تاریخ سے بخوبی واقف ہے ہماری تاریخ ہمیں سر اٹھاکر جینے اور اپنی روایات کی پابندی کرتے ہوئے موت کو سینے سے لگانے کا درس دیتی ہے انہی تاریخی روایات کو اپنی آنے والی نسلوں تک پہنچانا ہماری زمہ داری ہے۔ اپنی نسلوں سے اپنے فخریہ ماضی سے واقفیت دلانا ہمارا قومی فریض ہے۔ پشتون کلچر ڈے اسی کی ایک کڑی ہے لہذا پشتون کلچر ڈے کے موقع پر پشتون قوم پشتون روایتی پہناوے خود اور اپنے بچوں کو پہنا کر تقریبات میں شرکت کرکے اپنی ثقافت سے اظہار محبت کے ساتھ امن و محبت اور بھای چارے کا پیغام دیں 23ستمبر کوپشتون کلچر ڈے بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے۔ 
تازہ ترین