• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلائل کی بنیاد پرتنظیمی سرگرمیوں کو آگے بڑھایا جائے،بی ایس او

کوئٹہ(پ ر)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ کارکن پرامن و دلیل کے زریعے بی ایس او کے مخالفین کے منفی پروپگنڈے کا جواب دیں، تنظیم کے نام پر کسی کو تقسیم در تقسیم کی اجازت نہیں دی جاسکتی، بی ایس او نے کبھی دھڑے بندی و تقسیم کی ایک تلخ حقیقت سے انکار نہیں کیا، نہ ہی ہم نے کسی کو بلوچ طلباء کی سرگرمیوں کے حوالے سے حوصلہ شکنی کی ہے بلکہ ہمیشہ اتحاد و یکجہتی و اتفاق کے نظرئیے پر کاربند رہے ہیں۔ بی ایس او بلوچ طلباء کی تمام سرگرمیوں و جدوجہد کو حوصلہ افزاء سمجھتی ہے، اداروں کی سطح پر کونسلز و تمام بلوچ طلباء تنظیموں کے درمیان مثبت ربط و تعاون کی خوہاں ہے، اختلاف رائے کے باوجود بی ایس او نے کسی تنظیم کی سرگرمیوں کی مخالفت نہیں کی بلکہ ہمیشہ اتحاد و یکجہتی کی دعوت دی ہے ، لیکن گذشتہ دو سال سے ایسے لوگ بی ایس او کا نام استعمال کررہے ہیں جنکا عملی طور پر بی ایس او کے کسی دھڑے سے تعلق نہیں ہے صرف ایک فرد جسکو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بی ایس او پجار سے نکالا گیا تھا انکی سربراہی میں بی ایس او کا نام استعمال کررہے ہیں جو سیاسی اخلاقیات و بلوچ سیاست کی روایات کے خلاف ہے۔اس طریقے سے کسی کو بی ایس او کا نام اورجھنڈا استعمال کرنے کی مخالفت کرینگے۔ اخبارات و سوشل میڈیا کے زمہ دار لوگ کسی ایسے منفی چیزوں کو تقویت نہ دیں جس سے طلباء کے درمیان انتشار پیدا ہو، بی ایس او کے تمام کارکنوں کو تاکید کی گئی کہ انتشار کے بجائے دلائل کی بنیاد پر تنظیمی سرگرمیوں کو آگے بڑھائیں منفی سیاسی کلچر کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی ۔
تازہ ترین