مغربی لندن کے علاقے آکسبرج میں چاقو زنی کی واردات میں ایک شخص ہلاک دو زخمی ہو گئے۔
پولیس نے پیر کی شام پیش آئے واقعہ کے بعد افغان شہری کو گرفتار کرلیا۔
میٹ پولیس کے مطابق چاقو سے زخمی 49 سالہ شخص کو طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
چاقو کے وار سے زخمی ہونے والے افراد کی عمریں 45 اور 14 برس ہیں۔
پولیس حملے کو دہشت گردی سے نہیں جوڑ رہی البتہ حملہ آور اور متاثرین کی تعلق کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے موقع سے 22 سالہ افغان شہری کو قتل اور اقدام قتل کے الزامات میں گرفتار کیا پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیزر کا استعمال بھی کی۔گاس چےلئنک