• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختیارات کا ناجائز استعمال، 10 کروڑ کرپشن کا الزام

اسلام آباد( ایوب ناصر)ایف آئی اے نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کرپشن کے الزام میں ملوث ایک فرنٹ مین سمیت ،نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 9افسروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے چھ کا عدالت سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔ خفیہ تفتیش کے بعد ایف آئی اے اینٹی کرپشن لاہور نے ملزموں کے خلاف 109 /161ت پ اور اینٹی کرپشن دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ،ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر زوار احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر مجتبی ظفر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض، سب انسپکٹر یاسر رمضان اور سب انسپکٹر علی رضا کو گرفتار کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔ مقدمہ میں نامزد ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن ہیڈ کوارٹر اسلام آباد محمد عثمان ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد ایاز خان کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کا جسمانی ریمانڈ لیا گیا ہے ۔ فرنٹ مین سلمان عزیز کی نہ تو گرفتاری ظاہر کی گئی ہے اور نہ ہی اس کا جسمانی ریمانڈ لیا گیاہے ۔سائبر کرائم ایجنسی کے ان افسروں پر الزام ہے کہ انہوں نے ملزم سے 90 لاکھ روپے رشوت لی اور 9کروڑ روپے مالیت کے تین لاکھ 26 ہزار 420 ڈالرز اس کے اکاؤنٹ سے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کر لئے ۔

اہم خبریں سے مزید