اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) گزشتہ تین ماہ کے دوران بیرون ملک دوروں میں کس کو کیا کیا تحائف ملے ؟؟؟وفاقی حکومت نےتوشہ خانہ کا مزید ریکارڈ پبلک کر دیا ،کابینہ ڈویژن نےجولائی تاستمبر 2025کی سہ ماہی کاتوشہ خانہ ریکارڈجاری کردیا ،ریکارڈ کے مطا بق وزیراعظم شہباز شریف، صدرمملکت آصف علی زرداری کوتحائف ملے۔ وزیر اعظم تعداد کے اعتبار سے تحائف وصول کرنے والوں میں سر فہرست ہیں،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیر ریلویزحنیف عباسی،وزیر بجلی اویس لغاری ، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی ، سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق ،سیکریٹری سینیٹ ،وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ،وزیرآئی ٹی شزاہ فاطمہ،معاون خصوصی طارق فاطمی کوتحائف ملے۔وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹرعقیل ملک۔ سیکریٹری داخلہ خرم آ غااور ڈپٹی چیف آف پروٹوکول بھی فہرست کاحصہ ہیں۔ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے تحائف میں قیمتی گھڑیاں،ڈیکوریشن پیسزشامل، پینٹنگ، پرفیوم، شیلڈز، کارپٹ،ٹی سیٹ کےتحائف وصول کیےگئے،رائفل،وال کلاک، باول، پین اورڈائری سمیت دیگرتحائف شامل ہیں، جولائی تاستمبر2025 میں وصول کنندگان نے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے،کابینہ ڈویژن وصول شدہ تحائف کا تخمینہ کروارہا ہے،اس سےقبل شہباز حکومت2002 سے لیکر جون 2025 تک کا توشہ خانہ رکارڈپبلک کرچکی ۔توشہ خانہ کا1997 سےلیکر2001 کارکارڈ بھی جاری کیاجاچکا ، ذرائع کے مطا بق کابینہ ڈویژن نے اس سہ ماہی میں تحفہ دینے والی شخصیت کے نام کا کالم نکال دیا ہے جو گزشتہ سہ ماہی میں شامل تھا۔