سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی 22 روپے فی یونٹ سےحساب سے خریدی جارہی ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی خریداری کی قیمت میں کمی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی22 روپے فی یونٹ کے حساب سے لی جاتی ہے۔
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ سولرصارفین کے بجلی نرخوں پر اجلاس ہوا تھا، کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ جون2025 ءمیں ای سی سی نے سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے بجلی نرخ 10 روپے فی یونٹ مقررکیے تھے۔
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے یہ فیصلہ روک دیا تھا۔