• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد پولیو مہم،23 لاکھ43 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان ڈویژن میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔انسداد پولیو مہم کا افتتاح کمشنر جاوید اختر محمود نے بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر کیا۔اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ پانچ روزہ مہم میں ڈویژن بھر میں 23 لاکھ43 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ضلع ملتان میں 9 لاکھ، خانیوال میں 5 لاکھ 52 ہزار، لودھراں میں 3 لاکھ 21 ہزار، وہاڑی میں 5 لاکھ 70 ہزار بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے 2017 کے بعد سے ملتان ڈویژن میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہ آنا خوش آئند ہے، قطرے نہ پلانے والے والدین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔پولیو کے قطرے بالکل محفوظ ہیں،شہری کسی قسم کے غلط پراپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں، اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر عابد نے کہا کہ ڈویژن بھر میں پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 5ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
تازہ ترین