آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ ربیع الاوّل1442ھ 25؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی تھیٹر فیسٹیول اعزاز کی بات ہے، احمد شاہ


کراچی آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے کہا ہے کہ اعزاز کی بات ہے کہ ہم کراچی تھیٹر فیسٹیول کا اعلان کر رہے ہیں۔ تھیٹر کی مضبوطی کے لیے یہ سلسلہ چلتا رہے۔ تھیٹر کے فروغ کے لیے میڈیا کا کردار بہت زیادہ ہے، جس کے لیے شکر گزار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عوامی تھیٹر فیسٹیول کی میڈیا نے جس طرح پذیرائی کی وہ قابل تعریف ہے۔ ہمارے ہاں بری بری خبریں آ رہی ہوتی ہیں۔ عوام ایسی خبریں سن سن کر بیزار ہو جاتے ہیں۔

احمد شاہ نے کہا کہ عوام مثبت چیزیں دیکھنا چاہتے ہیں، تھیٹر میں اب نوجوان ہدایت کار سامنے آ رہے ہیں۔ نوجوان ہدایت کار تھیٹر پڑھ کو کر آئے ہیں۔ ہمیں یہی کام آتا ہے کہ کہ ہم فنکاروں کو جمع کریں۔ ہمارا معاشرہ ابھی مرا نہیں ہے۔کراچی میں چالیس پچاس ایسے نوجوان ہدایت کار آ گئے ہیں جنہوں نے بڑا نام بھی بنایا ہے۔

معاشرے میں ثقافت سے بڑا کوئی مثبت ہتھیار نہیں ہے۔ تھیٹر آرٹ کی جہتوں میں سرفہرست ہے۔ اس فیسٹیول میں ہدایت کاروں کی رائے شامل کر کے مباحثے بھی رکھے ہیں۔ نیا تجربہ جو مغرب میں بھی ہوتا ہے کہ تین مختلف ورکشاپس رکھی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کی اکیڈمی کے لوگ بھی حصہ لے رہے ہیں، یکم اکتوبر کو شام سات بجے کراچی تھیٹر فیسٹیول کا آغاز کیا جائے گا۔ کراچی تھیٹر فیسٹیول اٹھارہ اکتوبر تک جاری رہے گا۔ فیسٹیول کا انعقاد مکمل ایس او پیز کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ عوام کی صحت کا پورا خیال رکھا جائیگا۔ اس موقع پر نامور اداکار طلعت حسین، اعجاز فاروقی اور میثم نقوی بھی موجود تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید