• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وفاقی وزراء نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے مزاحیہ انداز میں تبصرے کیے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ نوازشریف کل فواد چودھری سے بھی زیادہ صحت مند لگ رہے تھے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ مجھے پہلے دن سے پتہ تھا وہ واپس نہیں آئیں گے، اسد عمر کہتے تھے کہ آجائیں گے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں اپنی غلطی تسلیم کرنی چاہیے کہ ہم نے نوازشریف کو جانے دیا۔

  وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں پتہ تھا کہ انہوں نے واپس نہیں آنا، اسی لیے ہم نے سات ارب روپے کا بانڈ رکھا تھا، ایسا لگتا ہے کہ نواز شریف کو بھولنے کی بیماری ہوگئی ہے، انہیں اپنا ماضی یاد ہی نہیں ہے۔

تازہ ترین