وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اداروں پر تنقید غیرمنطقی اور کرپشن سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، اے پی سی میں حکومت اور اداروں کیخلاف بیان بازی بھارتی لابی کوخوش کرنے کے لیے تھی۔
وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں اور وزراء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کررہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ جمہوریت میں باقی تمام ادارے حکومت کےتابع رہ کر کام کرتے ہیں۔
بعض رہنماؤں کے جذباتی بیانات نفرت بڑھاتے ہیں، صدر مملکت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بعض رہنماوں کے جذباتی بیانات سے نفرتیں بڑھتی ہیں۔
اسلام آباد میں وحدت امت کانفرنس سے خطاب میں صدر مملکت نے کہا کہ ایک قوم بننے کے لیے ہمیں تفرقے سے بچنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جہالت پر مبنی اختلافات تفرقے کا باعث بنتے ہیں، قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی تقاریر کے ذریعے ہمیشہ تفرقہ بازی سے دور رہنے کا درس دیا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ اللّٰہ نے قرآن میں خود بتا دیا ہے کہ کفر کسے کہتے ہیں، اس کا فیصلہ میں اور آپ کر بھی نہیں سکتے اور کہہ بھی نہیں سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایران اور عراق کو لڑایا گیا، اُس جنگ میں 10 لاکھ افراد کی جانیں گئیں جبکہ آپس کی نااتفاقی اور ناچاقی نے عراق اور شام کو تباہ کردیا۔