• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق نہ خود کام کررہا ہے، نہ کرنے دے رہا ہے، مراد علی شاہ


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کا وفاق سے گلہ ہے کہ وہ نہ خود اپنا کام کررہا ہے، اور نہ کسی صوبے کو کرنے دے رہا ہے۔

گھوٹکی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ بارشوں سے سندھ کے 6 اضلاع زیادہ متاثرہ ہوئے ہیں، یہ پورا سال ہم سب کے لیے بڑا امتحان کا رہا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اے پی سی میں اپوزیشن جماعتیں حقیقی جمہوریت کے لیے اکٹھی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے کورونا وائرس اب تک ختم نہیں ہوا، ہمیں مزید احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اپوزیشن کا مقصد یہ ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت قائم ہو۔

تازہ ترین