آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ربیع الاوّل 1442ھ28؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شاہین آفریدی لاہور قلندرز کو سپر لیگ چیمپئن بنانے کے خواہاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ہمپشائر کائونٹی کے ساتھ انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں مجھےبہت کچھ سیکھنے کو ملا جو مستقبل میں کام آئے گا، میری نظریں اب پاکستان سپر لیگ پر ہیں اور خواہش ہے کہ لاہور قلندرز کو سرخرو کرانے میں اپنا کردار ادا کروں۔ اور پہلی بار میری ٹیم چیمپئن بنے۔ شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں اللّٰہ تبارک تعالیٰ کی تعریف بیان کی اور کہا کہ ہیٹ ٹرک والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ اتوارکو 20 سالہ شاہین شاہ آفریدی نے ہمپشائر کی جانب سے 7 میچز میں 7 وکٹیں لیں جس میں سے 6 وکٹیں انہوں نے اپنے آخری میچ میں حاصل کیں۔ مڈل سکس کے خلاف اپنے آخری میچ میں انہوں نے 4 گیندوں پر 4 کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا اور ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔ شاہین آفریدی نے کہا کہ ابتدائی میچز میں وہ ایسی پرفارمنس نہیں دے پائے کہ جس کی کاؤنٹی کو ان سے امید تھی لیکن پھر بھی کاؤنٹی نے سپورٹ کیا اور آخری میچ میں وہ اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے۔

اسپورٹس سے مزید