• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی اپوزیشن اتحادوں کے احتجاج ،لانگ مارچ اور استعفے، نتائج اور مضمرات

 اسلام آباد ( طارق بٹ )پاکستان کی حالیہ تاریخ میں گزشتہ دو اپوزیشن اتحاد سول سیاسی حکومتوں اور تین فوجی حکومتوں کے خلاف تشکیل دئے گئے ۔ان کا اولین مقصد حکومت وقت سے چھٹکارا حاصل کرنا ۔ایسا ایک ہی اپوزیشن اتحاد اپنے اس مقصد کے حصول میں کامیاب رہا لیکن اس کے نتیجے میں پھر مارشل لا ہی لگا۔ دیگر اپوزیشن اتحاد حکومت وقت کو رخصت نہیں کر سکے ، البتہانہیں کمزور ضرور کیا ۔بعض اوقات ایسی سیاسی تحریکوں نے پرتشدد شکل اختیار کی لیکن اکثر پر امن اور جلسوں و جلوسوں تک محدود رہیں ، جو بھی اپوزیشن اتحاد بنے ان میں ملک کی بڑی جماعتیں شامل رہیں ۔اب یہ نوتشکیل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کہاں تک چلتی اور حکومت کے لئے مشکلات کھڑیکر پاتی ہے ، اس کا اندازہ تو آئندہ ہفتوں اور مہینوں میں ہو جائے گا ، آئندہ سال جنوری میں اس اپوزیشن اتحاد نے ٹحریک انصاف کی حکومت کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہ ہو نے پر لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے ۔ ہر کثیرالجماعتی اتحاد میں ایک یا دو جماعتیں ایسی ضرور ہو تی ہیں جن کے پاس حکومت کو ہلانے کے لئے ضروری افرادی قوت موجود ہو تی ہے ۔

تازہ ترین