• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ میں وفاقی حکومت کی 40کنال زمین 2کروڑ 32لاکھ روپے میں نیلام

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وزارت نجکاری کے تحت نواب شاہ میں گزشتہ روز وفاقی حکومت کی زیر ملکیت چالیس کنال (غیر استعمال شدہ) زمین دو کروڑ بتیس لاکھ روپے میں نیلام کر دی گئی۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق یہ زمین سی اے اے ڈویژن کی ملکیت تھی۔ پراپرٹی کی ریزرو قیمت اسی لاکھ مقرر تھی۔ اس جائیداد کی نیلامی سے 26 میں سے 22 جائیداد کی نیلامی مکمل ہوگئی ہے۔ وزارت نجکاری کی طرف سے وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق 7 ستمبر سے مختلف شہروں میں حکومت پاکستان کی ملکیت میں غیر استعمال شدہ جائیدادوں کی نیلامی کا آغاز کیا گیا۔
تازہ ترین