• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ پاکستان اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپوٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے ڈپٹی کنوینر عامر خان کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر زیدی و دیگر رہنمائوں سے ملاقات کی جس میں ملکی موجودہ صوتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری،اراکین رابطہ کمیٹی عبدالحسیب اور جاوید اختر ،ایم ڈبلیو ایم سے علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری ،مولانا غلام عباس ،میر تقی ظفر ،عارف رضا و دیگرموجود تھے،رہنماوں کی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے عامر خان نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت وطن عزیز میں مذہبی خلفشار پیدا کرنے کی کوششوں میں ہیں، پاکستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے مجلس وحدت مسلمین کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور ساتھ مل کر وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، تمام مکاتب فکر کے علماء کی مشاورت کے بعد بہت جلد ایک بین المسالک اجلاس بلائیں گے تاکہ مملکت خداداد میں فرقہ واریت کو فروغ دینے والوں کی نفی ہوسکے، ہم حسینی ہیں اور یزیدی افکار کیخلاف میدان عمل میں موجود ہیں، علامہ باقر زیدی نے کہا کہ شہر قائد میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کی جانے والی ایم کیو ایم کی کوشش کو سراہتے ہیں، پاکستان بھر کے شیعہ سنی عوام اپنے ملک میں بیرونی ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے، امام حسینؑ کی ذات تمام مسلمانوں کیلئے نکتہ وحدت ہے، آرمی چیف، وزیراعظم پاکستان پیٖام پاکستان کے بیانیئے کو عملی جامہ پہنائیں اور وطن عزیز کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنے والی کالعدم جماعتوں کی بیخ کنی کریں۔

تازہ ترین