• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسپکٹر ناصر الحسن کی ٹارگٹ کلنگ، ملزمان عدم ثبوت پر بری

انسپکٹر ناصر الحسن کی ٹارگٹ کلنگ، ملزمان عدم ثبوت پر بری 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کراچی آپریشن کے معروف انسپکٹر ناصر الحسن کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق کیس میں عدم ثبوت و شواہد کی بناء پر ایم کیو ایم سے تعلق رکھنےوالے 5 کارکنوں اشتیاق پولیس والا، عبید کے ٹو، خواجہ فیصل، ذاکر اور شاکر کو بری کردیا ہے، کیس کی سماعت پر استغاثہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نے انسپکٹر ناصر الحسن اور کانسٹیبل خرم بٹ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا ہے، وکلا صفائی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عینی شاہد نے متضاد بیان دیا، ہمارے موکلین کیخلاف کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیئے گئے۔

تازہ ترین